3 اپریل 2013 - 19:30

مصرکی آزادی و انصاف یا جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی کے سینئر رکن ابراہیم السید نے کہا ہے کہ امریکہ مصر میں اخوان المسلمین کے اقتدار میں آنے سے خوش نہیں ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ابراہیم السید نے ایک ٹی وی گفتگو میں مصر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی تشویش کے بارے میں کہا کہ مصرکا آئین آزادی اظہار و تنقید کی حمایت کرتا ہے لیکن اس کی کچھ شرائط ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس آزادی میں لوگوں کے حقوق اور ان کے مال و اسباب کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے نیز لوگوں کے مذہبی عقائد کا احترام کیا جانا چاہئے۔ابراہیم السید نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت امریکہ کے سامنے مصر کے داخلی امور کی واضح تصویرنہیں ہے اور مصر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقیقت سے دور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲